ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگ ڈاکٹرز اور پولیس آمنے سامنے، علاقہ میدان جنگ

ینگ ڈاکٹرز اور پولیس آمنے سامنے، علاقہ میدان جنگ
کیپشن: ینگ ڈاکٹرز اور پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میڈیکل طلباء اور ڈاکٹرز کا عارضی این ایل ای امتحانی مرکز پر شدید احتجاج، پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے بعد ڈاکٹرز منتشر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کے طلباء اور ڈاکٹرز نے این ایل ای کا امتحان لینے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ امتحانی مرکز پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ میڈیکل طلبہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کچھ وقت کے لیے موخر کررہے ہیں، ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں گے۔ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے بعد ڈاکٹر طلبہ منتشر ہوگئے جبکہ برکت مارکیٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔