ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس سروس پر سفر کرنے والےلاہوریوں کیلئے اچھی خبر 

میٹرو بس سروس پر سفر کرنے والےلاہوریوں کیلئے اچھی خبر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : میٹرو بس سروس پر سفر کرنے والے لاہوریوں کے لئے اچھی خبر ، نئی آپریٹر کمپنی ویڈا کی 15 مزید نئی بسیں لاہور پہنچ گئیں ۔

 تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس کو آپریٹر کرنیوالی نئی کمپنی ویڈا کی 15 مزید  بسیں لاہور پہنچ گئیں اس سے قبل 16 بسیں لاہور پہنچی تھیں ، نئی  میٹرو بسوں کو گجومتہ ڈپو پر ٹرالر سے آف لوڈ کیا جارہا ہے ۔  مجموعی طور پر ویڈا کمپنی 64 بسوں کا فلیٹ مکمل کرے گی ، ویڈا کمپنی مکمل آپریشنز سنبھالتے ہی سٹاف کی بھرتیوں کا عمل تیز کرے گی جبکہ  موجودہ ڈرائیورز  کی جانب سے  نئی کمپنی کی بسوں کی لاہور آمد کو خوش آئند قرار  دیا جارہا ہے۔

 دوسری جانب  ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی وعدہ خلافی پرمیٹرو بس کے ڈرائیورز سراپا احتجاج ، میٹروبس ڈرائیورز کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں آئندہ منگل سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ میٹروبس  کا معاہدہ ختم ہونے پر ترک کمپنی نے واپسی کی تیاری کی تو ملازمین گریجوٹی نہ ملنے پر سڑکوں پر آ گئے۔ میٹروبس کے ڈرائیورزنے بونس، گریجویٹی اور تجربہ کے سرٹیفیکٹ نہ ملنے کیخلاف پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ ڈرائیوروں کاکہنا ہے کہ جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وعدہ خلاف کی ۔میٹروبس کےڈرائیورز  کا کہناتھا کہ  حق حلال کی کمائی کے حصول تک پر امن احتجاج کریں گے ۔ اگر آئندہ سوموار تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو منگل سے میٹرو بس میں  پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔