افغانستان سے امریکا منتقل ہونیوالے افراد کو پاکستان لانے کا فیصلہ

افغانستان سے امریکا منتقل ہونیوالے افراد کو پاکستان لانے کا فیصلہ
کیپشن: PIA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغانستان سے امریکا منتقل ہونیوالے افراد کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام ہوٹلز کا کنٹرول ضلعی انتظامہ نے سنبھال لیا۔ راولپنڈی میں 148 ہوٹلز اور 19 ہاسٹلز بھی غیر ملکیوں کے لیے مختص کردئیے گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی شہری ایک مہینے کے ٹرانزٹ ویزے پر پاکستان آئیں گے،  ان میں سفارتکار صحافی اور دیگر افراد شامل ہیں ان افراد کی آمد کے باعث اسلام آباد کے تمام ہوٹلز میں اگلے 21 روز تک بکنگ بندکردی گئی۔

تمام ہوٹلز کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا، راولپنڈی کے 148 ہوٹلز اور 19 کالجز اور یونیورسٹیوں کے بڑے ہاسٹلز کا کنٹرول بھی ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا, ہوٹلز اور ہاسٹلز کے تمام کمرے افغانستان سے آنے والے مہاجرین کے لیے مختص ہوں گے۔

ورلڈفوڈ پروگرام کے سربراہ کاکہناہے کہ کابل ائیرپورٹ پر کھڑے اقوام متحدہ کے طیاروں کی مرمت کر لی گئی ہے اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان امدادی فضائی برج قائم کردیا ہے ۔ ڈیوڈ بیسلے کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے لئے امدادی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ فوری کارروائی کے لئے ہم حکومت پاکستان کے شکرگذار ہیں۔

دوسری طرف صورتحال پر غور کے لیے انٹونیو گوٹریس نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کا اجلاس طلب کرلیاجبکہ امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات مؤخر کردی ہے۔دھماکوں کے باوجود کئی ممالک نےافغانستان سے انخلا کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم جرمنی نے انخلا کا عمل روکنے کا اعلان کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer