شہزاد خان ابدالی: شہر کے نئے ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر نے سابق ڈی سی مدثر ریاض ملک سے کیمپ آفس میں ملاقات کی اور لاہور کے حوالے سے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داریاں چھوڑنے والے سابق ڈی سی مدثر ریاض ملک نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر کا کیمپ آفس میں استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس سے قبل محمد عمر شیر ڈی سی میانوالی کی زمہ داریاں بھی سرانجام دے چکے ہیں، محمد عمر شیر نے کہا کہ مدثر ریاض ملک نے بطور ڈی سی لاہور اپنے فرائض بھرپور نبھائے۔
نئے تعینات ہونے والے ڈی سی محمد عمر شیر نے کہا کہ شہریوں کی خدمت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داری بڑی ہے مگر عوامی خدمت کے لئے میں حاضر ہوں۔ لاہور کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر سطح پر کام کروں گا۔
نئے ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر صاحب کوچارج سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کیساتھ کامیابی کےلیئے دعا گوہ ہوں ۔
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) August 27, 2021
اس موقع پر میں ساری ضلعی انتظامیہ، وابستہ محکموں اداروں، سوشل میڈیا ٹیم اورخصوصاً لاہوریوں کا نہایت مشکور ہوں جنہوں نے لاہور کی بہتری کےلیے ہمیشہ ساتھ دیا۔
شکریہ لاہور pic.twitter.com/3IA60VWwBh