نیسپاک دنیا کی 20 بڑی کمپنیوں میں شامل

NESPAK
کیپشن: NESPAK
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (عثمان علیم) عالمی مخصوص درجہ بندی میں نیسپاک دنیا کی 20 بڑی کمپنیوں میں شامل ہو گیا، نیسپاک کو ٹاپ انٹرنیشنل، گلوبل کنسٹرکشن مینجمنٹ، پروگرام مینجمنٹ فرموں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

ذزائع کے مطابق سروے امریکا بیسڈ ای این آر رینکنگ میگزین کے تازہ شمارے میں شائع ہوا، جس کے مطابق نیسپاک عالمی تعمیراتی انتظام اور پروگرام مینجمنٹ میں 20 غیر امریکی فرموں میں 17 نمبر پر ہے۔

 ایم ڈی نیسپاک کا کہنا ہے کہ نیسپاک کے قیام کا مقصد غیر ملکی انحصار سے آزادی اور انجینئرنگ کنسلٹنسی کے شعبے میں اعلیٰ ترین معیار کی خدمات فراہم کرنا تھا، وقت نے ثابت کیا ہے کہ نیسپاک نے مسلسل جدوجہد کی بدولت اپنے مقاصد کو بڑی حد تک پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نیسپاک نہ صرف دو میگا پن بجلی منصوبوں یعنی مہمند ڈیم اور دیامر باشا ڈیم کی تعمیر کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ 8 دیگر ممالک میں انجینئرنگ خدمات بھی مہیا کر رہا ہے۔

ایم ڈی نیسپاک نے مزید کہاکہ نیسپاک نے 38 سے زیادہ ممالک میں مشاورتی خدمات فراہم کی ہیں، انجینئرنگ کنسلٹنسی کی دنیا میں بین الاقوامی کمپنی کے طور پر اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer