ویب ڈیسک: گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کوروناوائرس سےمزید 95 افراد انتقال کرگئے جبکہ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 427 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.4 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار496 ٹیسٹ کیے گئے،گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کوروناوائرس سےمزید 95 افراد انتقال کرگئے جبکہ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔
Statistics 27 Aug 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) August 27, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 62,496
Positive Cases: 4016
Positivity % : 6.42%
Deaths : 95