( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اینکر کے ٹویٹ کی تردید کردی، کہتی ہیں مریم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات غلط اور حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات غلط ہیں اور ایسی اطلاعات کی پہلے تصدیق کرلی جائے تاکہ غلط فہمیاں جنم نہ لیں۔ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سیاسی بصیرت رکھنے والے اہم قائد ہیں۔
اپوزیشن متحد ہے اور اس طرح کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہوں گی۔ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان حالیہ ملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
مریم نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات غلط اور حقائق پر مبنی نہیں۔ براہ کرم ایسی اطلاعات کی پہلے تصدیق کرلی جائے تاکہ غلط فہمیاں جنم نہ لیں۔ مولانا فضل الرحمن سیاسی بصیرت رکھنے والے اہم قائد ہیں۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 27, 2020
دوسری جانب لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرواتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت پر حکومتی ترجمانوں کی جانب سے بیانات کی مذمت کی۔ حنا پرویز بٹ کا قرارداد میں کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے بیماری پر سیاست کرنا اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ایسی گندی سیاست کی گئی جبکہ میاں نوازشریف کو عدالت نے بیرون ملک علاج کےلئے جانے کی اجازت دی۔ حکومتی ترجمان فیصلے کے برعکس میاں نوازشریف کی بیماری اور لندن قیام کو متنازعہ بنارہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔