(سعید احمد سعید) ورجن اٹلانٹک ایئرویزلندن، مانچسٹر سے پاکستان کیلئے نئی پروازوں کے آغاز کیلئے تیار، ائیرلائن دسمبر 2020 سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، ائیرلائن لاہور سے لندن ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گی، مسافر لاہور سے براہ راست لندن ورجن اٹلانٹک ایئرویز کی اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ کلاس سے لطف اندوز ہوں گے۔
نئی سروس کا مقصد برطانیہ اور امریکہ میں مقیم شہریوں کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نا ہے جبکہ کوڈ شیئر اور انٹر لائن شراکت داروں کے ذریعہ بھی یورپی اور شما لی امریکہ کے مقامات سے رابطے دستیاب ہوں گے۔ ورجن اٹلانٹک ایئر ویز مسافروں کےعلاوہ ایک تیز، موثر کارگو سروس کیلئے نئے مواقع کی پیش کش کرے گی۔
Vice President Global Sales of Virgin Atlantic has written a letter to PSA announcing the service of Virgin Atlantic Airways to Pakistan. The carrier will begin its operation in December 2020 on the following routes:-
— Plane Spotters Pakistan (PSPK) (@PlaneSpottersPK) August 27, 2020
3x weekly LHR-ISB
4x weekly MAN-ISB
4x weekly LHR-LHE pic.twitter.com/tZBTvHgFig
چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق لاہور اور اسلام آباد دونوں ہی مشہور منزلیں،مسافروں کے استقبال کی منتظر ہیں۔برطانیہ جانے اور آنے کیلئے نان سٹاپ پروازیں ہوں گی۔مسافروں کی صحت کی حفاظت کیلئے اعلیٰ معیار کے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنا روزانہ کی بنیاد پر سفر کر نیوالوں کیلئے باعث مسرت ہوگا۔ دونو ں ممالک میں تجارتی روابط کو فروغ ملے گا، کسٹمرز کی مانگ کو دیکھ کر اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کا منصوبہ بنایا تا کہ لو گوں کو بہترین سفری سہو لیات مہیا کی جا سکیں۔
We’re thrilled to announce that from December, we’ll be flying direct to Pakistan. We’ll have flights from @HeathrowAirport to both Lahore and Islamabad, plus direct services from @manairport to Islamabad. Flights go on sale in September, and we can’t wait to welcome you. pic.twitter.com/61FS9dkaFb
— virginatlantic (@VirginAtlantic) August 27, 2020