پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹرا ور کوچز کی تبدیلی حکام کیلئے درد سر بن گئی

 پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹرا ور کوچز کی تبدیلی حکام کیلئے درد سر بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹراور صوبائی کوچز کی تبدیلی پی سی بی حکام کےلیےدرد سر بن گئی، سینئر کھلاڑی چیمپئن کوچز کو ہٹائے جانے پرحیران،  مشاورت کےدعوی کومسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹراور صوبائی کوچز کی تبدیلی پی سی بی کےگلے کی ہڈی بننے لگی، قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس اور سیکنڈ الیون کےچیمپئن کوچز کو ہٹائےجانے پر ڈومیسٹک اورانٹرنیشنل کرکٹ کےاہم کھلاڑی حیران ہیں، سینئر کھلاڑیوں نے کوچز  کی تبدیلی میں مشاورت کےدعوے کومسترد کردیا۔


مصدقہ ذرائع کےمطابق سینئر کھلاڑیوں کا موقف ہےکہ کوچز کےرویے کے حوالےسےان سے کوئی بات نہیں کی گئی، کوچزکو تبدیل کرنے یا برقرار رکھنے کےمعاملے پرکوئی بات نہیں کی گئی، کھلاڑیوں کا کہنا ہےکہ بورڈ کی جانب سےکوچز کی تبدیلی میں کھلاڑیوں کی مشاورت کا عندیہ دیا جانا غلط ہے۔


بورڈ نےقائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس چیمپئن اعجازجونیئراور سیکنڈ الیون کےفاتح جاوید حیات،تجربہ کار کبیر خان،توصیف احمد،شوکت مرزا کے معاہدے ختم کر دئیے تھے۔ ہیڈ آف انٹرنیشنل ڈیویلمنٹ ثقلین مشتاق نےکوچز کوکھلاڑیوں کی مشاورت سےتبدیل کرنے کا دعوی کیا تھا۔

دوسری جانب سینئرکھلاڑی آنے والے دنوں میں پریس کانفرنس کےذریعےبورڈ کےدعوے پراپنا موقف واضح کریں گے.

Shazia Bashir

Content Writer