ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، مشاہداللہ کا سینیٹ میں الزام

نواز شریف کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، مشاہداللہ کا سینیٹ میں الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق ایوان بالا میں بھی اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آگئے،لیگی سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گرا کر مارنے کی کوشش کی گئی،فیصل جاوید بولے نوازشریف کو میڈیکل گراؤنڈ پر جانے دیا، اب وہ کبھی نہاری،کبھی پایوں کی پلیٹ کے گرد گھومتے نظرآتے ہیں۔

میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملے کی سینیٹ میں بھی گونج۔ لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان نے ایوان میں دھواں دھار تقریر کی، کہا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرا کر مارنے کی کوشش کی گئی، بیماری کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے،کیا یہ بیمار نہیں ہوں گے؟ مشاہد اللہ کا مزیدکہنا تھا کہ کراچی ڈوبا ہوا ہے،حالات سب کے سامنے ہیں۔

آپ تو عید کی نماز کے لئے نہیں اٹھتے۔ لوگ کیوں نا نواز شریف اور شہباز شریف کو یاد کریں؟پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے مشاہداللہ کے نکتہ اعتراض پرکہا کہ نوازشریف کو میڈیکل گراؤنڈ پر جانے دیا،نواز شریف اپنی پلیٹ لیٹس کے چکر میں کبھی نہاری،کبھی پایوں کی پلیٹ کے گرد گھومتے نظرآتے ہیں،شہباز شریف نے ان کی واپسی کی گارنٹی دی اب وہ توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ایوان میں منگل کیروز مسترد ہونیوالے اینٹی منی لانڈرنگ اور دارالحکومت وقف املاک بلز کا بھی تذکرہ ہوا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلز پر تفصیلی رولنگ دی اور کہا کہ دونوں بلز کو قومی اسمبلی نے 24 اگست کو منظور کیا، پیپلزپارٹی سینیٹر رضا ربانی نے بلز پرقانونی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بلز پر اب پیش کی گئی تحریک کی ایوان نے اجازت نہیں دی اس لیے بلز نہ تو منظور ہوئے نہ ہی نہ مسترد ہوئے،بلکہ سینیٹ میں زیرالتوا ہیں، سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer