کورونا ایک اور زندگی نگل گیا، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن جاری

کورونا ایک اور زندگی نگل گیا، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا کے مریضوں میں بتدریج اضافہ جاری ،شہرمیں 26نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔ کورونا میں مبتلا ایک شہری دم توڑ گیا۔پنجاب بھر میں 75 نئے کیسز سامنے آگئے۔

لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48ہزار648 اور اموات کی تعداد 849ہوگئی۔پنجاب میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 96ہزار466اور اموات 2193 ہوگئی۔ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق24گھنٹے کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے صوبے میں 9ہزار908 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ صرف 75کیسز مثبت آئے ہیں۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں اب تک 92ہزار301مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن( ر) محمد عثمان نے کہاہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے 6شہروں کے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت محدود کرنے کیلئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق لاہور میں پی آئی اے سوسائٹی ، جوہر ٹاؤن بابر گلی،کلفٹن ٹاؤن، واحد ت روڈ، نشاط کالونی،راوی پل سعیدپارک، ابوبکرمعصوم شاہ اور منگل سٹریٹ لوہاری گیٹ میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ ، راولپنڈی ،گجرات ،اٹک اور سیالکوٹ کے بھی بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔ 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer