جرائم کی شرح ایک سال میں ڈبل ہوگئی

جرائم کی شرح ایک سال میں ڈبل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنزروڈ(عرفان  ملک) بزدار سرکار کی گڈ گورننس کے ثمرات، ایک سال میں شہریوں کو دُ گنا لوٹا گیا۔ ڈاکوؤں نے رواں سال12 ارب سے زائد مالیت  کا سامان لوٹ لیا ۔

پنجاب پولیس پرحکومت کی نوازشات اورسب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجودلاہورسمیت صوبہ بھرمیں ڈاکوؤں اور چوروں کی لوٹ مار گزشتہ سال کی نسبت دوگناہوگئی۔ پولیس کی کمزورقیادت میں ایک سال میں شہریو ں سے لوٹے گئے سامان کی مالیت د گنی ہوگئی۔

آئی جی آفس میں افسروں کی طلبی سے زیادہ کچھ نہ ہوا۔پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔2019ء میں شہری6ارب سے زائد کے سامان سے محروم ہوئے۔2020ء میں لوٹے گئے سامان کی مالیت 12 ارب 29 کروڑ اور50لاکھ سے زائدہے۔

دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکوؤں اور چوروں سے لوٹے گئے سامان کی ریکوری گزشتہ سال کی نسبت رواں سال زیادہ ہے۔

بزدارسرکارکے محفوظ پنجاب کے دعوے اُلٹ ثابت ہونے لگے ہیں۔باقی محکموں سے تنخواہیں اضافی ہونے اور سواکھرب سے زائد کابجٹ ہونے کے باوجودپھربھی پولیس شہریوں کوتحفظ دینے میں ناکام ، پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔

تمام حفاظتی اقدامات کیمروں سے مانیٹرنگ   کے باوجود25 افراد اغواہورہے ہیں۔ پولیس کے مختلف ونگز قائم کرنے کے باوجود 9خواتین سے زیادتی کی جاتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر3کم عمربچے بھی زیادتی کانشانہ بن رہے۔ کوئی بڑاسانحہ ہونے کے بعدپولیس متحرک اورمعاملہ ٹھنڈاہونے پرپھرسوجاتی ہے۔جس کی وجہ سے جرائم کا گراف اوپر جارہا ہے۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer