شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہوں کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہوں کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان اور نصرت شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہوں کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں بنچ نے درخواست پرسماعت کی، ملزمان شاہد رفیق اور آفتاب محمود کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک اورعزیرساجد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نےشہباز شریف اوران کے اہل خانہ کی کرپشن سے متعلق وعدہ معاف گواہ بن کر بیانات ریکارڈ کرا دیئے ہیں۔

انہوں نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کی کرپشن میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا، عثمان انٹرنیشنل نامی کمپنی سےرقوم شریف فیملی کے اراکین کو منتقل کیں، درخواستگزاروں کے مطابق برطانیہ سمیت دیگرممالک کے جعلی افراد کے نام پرکالا دھن سفید کیا ہے۔ کرپشن سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے پر جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Shazia Bashir

Content Writer