ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹولنٹن مارکیٹ کو فنون و ثقافت کی تعلیم گاہ بنانے کا فیصلہ

ٹولنٹن مارکیٹ کو فنون و ثقافت کی تعلیم گاہ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: مال روڈ پر واقع ٹولنٹن مارکیٹ کو نیشنل کالج آف آرٹس میں ضم کرنے کا فیصلہ، 1864 میں بننے والی ٹولنٹن مارکیٹ کا اختیار لاہور میوزیم سےواپس لے کر این سی اے کو دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس کی انتظامیہ نے طلبا کیلئے جگہ کم ہونے پر ٹولنٹن مارکیٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر نے ٹولنٹن مارکیٹ این سی اے کو دینے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی۔ کمیٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ کو نیشنل کالج آف آرٹس میں ضم کرنے کی مثبت تجاویز بھی دیں اور محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ این سی اے کو دے دی جائے گی۔

این سی اے کی جانب سے چئئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کو خط لکھا گیا ہے کہ کمیٹی کی تجاویز کے مطابق اب محکمہ تعلقات عامہ سے ٹولنٹن مارکیٹ کو این سی اے کے ساتھ ضم کرنے کا تحریری نوٹیفکیشن کا اجراء کرایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer