(راﺅ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا 24 شاہراہوں میں سے 11 شاہراہوں پر 1900 لائٹس کو مکمل فعال کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، ناقص کارکردگی پر ایس ڈی او محمد زاہد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ سٹریٹ لائٹس نے 11 شاہراہوں کو مکمل آپریشنل کرنے کا دعویٰ کیا تو چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری نےمانیٹرنگ کی، اس دوران کئی سٹریٹ لائٹس خراب نکلی، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
کمشنر لاہور ڈویثرن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی نے گزشتہ ماہ جولائی میں 24 شاہراہوں کا ٹاسک دیا تھا۔