ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالعلیم خان کانئے بلدیاتی نظام سےمتعلق اہم اعلان

عبدالعلیم خان کانئے بلدیاتی نظام سےمتعلق اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:صوبائی وزیربلدیات عبدالعلیم خان نے نیابلدیاتی نظام جلدلانےکاعندیہ دے دیا،کہتے ہیں بلدیاتی نمائندوں کوبااختیاربنائیں گے لیکن احتساب کابھی موثر نظام ہوگا۔
گلبرگ میں صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے سٹی فورٹی ٹوسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بااختیاربلدیاتی نظام لائیں گے،پنجاب میں کے پی کے اورمشرف دورکے بلدیاتی ایکٹ کا امتزاج ہوگا جس میں اختیارات کےساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس بھی ہوگا،چندروزمیں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق مشاورتی عمل مکمل کرلیں گے،نیابلدیاتی ایکٹ پنجاب اسمبلی سے پاس کروائیں گے۔
موجودبلدیاتی نظام کے مستقبل کے سوال پران کاکہنا تھاکہ میں نہیں سمجھتا کہ موجودہ بلدیاتی نظام مدت پوری کرسکے گالیکن موجودہ نظام کے خاتمے کے لئے کوئی غیرقانونی اقدام نہیں کریں گے۔لارڈمیئرلاہورکےساتھ ذاتی رنجش نہیں انکی عزت واحترام کاخیال رکھا جائےگا۔ کفایت شعاری کی مہم کو عملی جامہ پہنائیں گے،کوئی سرکاری گاڑی لونگا نہ ہی تنخواہ وصول کرونگامیری تنخواہ شوکت خانم ہسپتال کوجائے جبکہ کوئی ملازم نہیں لونگااورسرکاری دفتر کے اخراجات خودبرداشت کرونگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت کاحلف اٹھانے کے بعد تمام کمپنیوں کی چیف ایگزیکٹو شپ اورڈائریکٹرشپ سےمستعفی ہوکرکاروبارسےعلیحدہ ہوگیاہوں تاہم نیب جب بھی کسی کیس میں بلائےگاتوضرورجاﺅنگا۔سرکاری افسران کو ترقیاتی بجٹ مکمل طور پر خرچ کرنےکاپابندبنایاجائے گاجبکہ کنٹریکٹرزکوبھی کمیشن مافیا سے نجات دلائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer