ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی خزانے کو کروڑ کا ٹیکہ لگانے والاملزم قانون کے شکنجے میں

قومی خزانے کو کروڑ کا ٹیکہ لگانے والاملزم قانون کے شکنجے میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:قومی خزانے کو 14کروڑ کا ٹیکہ لگانے والا مفرور ملزم فخرالسلام نیب کے ہتھے چڑھ گیا،ملزم 2016 سے مفرور اور نیب لاہور کو سابق لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کرپشن کیس میں مطلوب تھا۔
سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کرپشن کیس میں ملوث ملزم فخرالسلام دو سال سےمفرور تھا اور زمین کی خریدو فروخت کی مد میں مبینہ طور پر ملزم کے ذاتی اکاﺅنٹ میں اٹھارہ لاکھ روپے غیر قانونی طور پر منتقل ہوئے۔اس کیس میں ملوث مجرموں میں سے نیب لاہور اب تک 17ملزموں کو گرفتار کر چکا ہے۔جنہوں نے فیروز پور روڈ پر زمین کی خریداری کی مد میں حکومتی خزانے کو مجموعی طور پر 14کروڑ کا نقصان پہنچایا۔
گرفتار ملزم فخرالسلام کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں مزیدتحقیقات بھی کی جا ری ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer