ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے کی سزا ،ڈی پی او عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھا

خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے کی سزا ،ڈی پی او عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے کی سزا , ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا .

تفصیلات کے مطابق 23اگست کی رات خاور مانیکا کے مسلح گارڈز کو ناکے پر روکنے پر بشریٰ عمران کے سابق شوہر خاور مانیکا نے پولیس پر چڑھائی کر دی۔5 اگست کو بشریٰ عمران کی بیٹی کے حوالے سے بھی ایک واقعہ پیش آیا۔خاتون اول کی بیٹی ننگے پاؤں دربار کی طرف جا رہی تھیں۔ان کے گارڈز کی گاڑی کی وجہ سے ٹریفک جام ہوئی تو پولیس نے مداخلت کی۔ اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد معاملہ رفع دفع ہو گیا۔

خاور مانیکا کے گارڈز کو روکنے کے واقعہ سے 5 اگست کی تلخی بھی لوٹ آئی۔نئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایات پر ڈی پی او پاکپتن کو طلب کیا۔24 اگست کی رات ڈی پی او کو خاور مانیکا کے سامنے بٹھا کر معافی مانگنے کا کہا گیا۔ ڈی پی او رضوان گوندل کو معافی نہ مانگنے پر عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے۔ رضوان گوندل کو فوری طور پر سی سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔