پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 13 ٹرائلز کا مرحلہ اختتام پذیر

پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 13 ٹرائلز کا مرحلہ اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایس علی: پی سی بی فیوچر پروگرام کے زیر اہتمام انڈر 13 ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ایسٹ زون کے ٹرائلز میں مجموعی طور پر 65 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، لاہور ریجن انڈر 19 ٹیم کے کوچ سعود خان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایسٹ زون کے منتخب 25 کھلاڑیوں کا اعلان آ ئندہ ایک دوروز میں کیا جائے گا۔
کوچ سعود خان کے مطابق چند باصلاحیت کھلاڑی دکھائی دیئے ہیں خاص طور پر اچھے فاسٹ باولر نظر آئے ہیں۔اس کے علاوہ کیمپ اور میچز میں منتخب کھلاڑیوں کی کوچنگ کی جائے گی۔اچھی کارگردگی دکھانے والوں کو ٹیم میں منتخب کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer