حسن خالد: ڈیفنس فیز فور میں ڈکیتی ،موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے شہری کو نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہوگئی۔
ڈیفنس فیز فور کے علاقہ ڈبل ڈی بلاک میں یاسر نامی شہری اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھا، کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو نے ان پر دھاوا بول دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے شواہداکٹھے کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی ہے۔پولیس کا کہناتھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔