ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججز کےتربیتی کورس کاآغاز

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججز کےتربیتی کورس کاآغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 71ججزکے تربیتی کورس کاآغازہوگیا ، کورس کرنے والوں میں 27ایڈیشنل سیشن ججز،44سول ججز شامل ہیں ۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاورعلی کی منظوری کے بعد پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز کے سات روزہ تربیتی کورس کا آغاز ہوگیا  ہےجو یکم ستمبر تک جاری رہےگا۔ڈائریکٹرجوڈیشل اکیڈمی چوہدری محمد سلیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے تربیتی کورسز وقت کا تقاضا ہیں۔سیشن جج جزیلہ اسلم کاکہنا تھا کہ ججزکی استعدادکاربڑھانے کیلئے کورسزکروا ئے جاتے ہیں۔
تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی رانا عارف علی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔تربیتی کورس کرنیوالوں میں لاہور،فیصل آباد سمیت دیگراضلاع کے ججزشامل ہوئے،جن میں ایڈیشنل سیشن جج لاہورافتخارالنبی ،انجم ممتازملک ، ایڈیشنل سیشن جج گل عباس،عامر منیرمغل،شہبازحسین ،محمد نعیم ،سول جج حمیراتوصیف،عمرحیات جاوید،غلام شبیر،سول جج شیخ حبیب اللہ،غلام شبیر سمیت دیگرججز شامل ہیں۔ ججز کے کورس مکمل کرنے کے بعد ان کو تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer