ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ کا اعلان

پنجاب کابینہ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کابینہ کااعلان کردیا گیا، پنجاب کی 23 رکنی کابینہ میں لاہور سے بڑے بڑے نام شامل کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کو بلدیات کے ساتھ ساتھ سینئر وزیر بنایا گیا ہے۔حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز،ٹیکسیشنز اینڈنارکوٹکس کنٹرول،مخدوم ہاشم بخت کو خزانہ ،سمیع اللہ چوہدری کو محکمہ فوڈ ،فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات اینڈ کلچر ،یاسر ہمایوں سرفراز کو ہائی ایجوکیشن اورٹورارزم ڈیپارٹمنٹ ،میاں محمودالرشید کو ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارت دی گئی ہے۔

میاں اسلم کو انڈسٹریز اینڈکامرس،کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،راجابشارت کو قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز ،راجاراشدحفیظ کو ریونیو،ڈاکٹریاسمین راشد کوپرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ ،تیمور خان کو یوتھ افیئر اورسپورٹس ،محسن لغاری کو ایری گیشن ،مراد راس کو سکول ایجوکیشن،انصر مجید نیازی کو لیبراینڈمین پاور،حسنین دریشک ،ملک نعمان لنگڑیال ،محمد انور ،چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر کے قلمدان ابھی فائنل نہیں ہوئے،محمداکرم چوہدری کو وزیراعلیٰ کاسیاسی مشیر مقرر کیاگیاہے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزرا ءصرف ایک گاڑی استعمال کرسکیں گے۔ اضافی گاڑیوں کی نیلامی کی جائےگی،وزرا ءکی کارکردگی جانچنے کیلئے سپیشل ٹاسک فورس قائم کی جائے گی،ٹاسک فورس وزیراعلیٰ اوروزرا کی کارکردگی کا جائزہ لے گی ، ناقص کارکردگی پرپہلے وارننگ، پھر وزارت سے چھٹی ہوگی۔ اجلاس میں رہنماؤں کو سویڈن کے گورننس ماڈل کے بارے میں بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لیے سویڈش ماڈل کا منصوبہ ہی تیار کیا گیا ہے۔