ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدارتی الیکشن،  کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آ خری دن

 صدارتی الیکشن،  کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آ خری دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ، امیدوار آج دن 12 بجے تک متعلقہ ریٹرننگ کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، ملک بھر میں صدارتی الیکشن چار ستمبر کو ہوں گے.  

تفصیلات کے مطابق صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے جس کیلئے امیدواروں کو دوپہر 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست بروز بدھ کو  صبح  10 بجے تک ہوگی جبکہ جمعرات تک امیدواروں کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ ملک میں صدارتی الیکشن 4 ستمبر کو ہوں گے۔سینیٹرز ، قومی اسمبلی کے اراکین  اور چاروں صوبائی اراکین اسمبلی صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے، ووٹنگ کا عمل صبح 10 سے شام 4 بجے تک ہوگا۔

واضح رہے کہ حکمران جماعت کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹی ہوئی ہے جبکہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے موقف کو رد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ آصف علی زرداری نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ان کی جانب سے صرف اور صرف اعتزاز احسن کا نام ہی دیا جائے گا، اس کے علاوہ کوئی بھی قابل قبول نہیں۔ اب اونٹ کس کروٹ  بیٹھتا ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔