حسن خالد : وزیر اعلی پنجاب جی او آر میں واقع وزیر اعلی ہاوس میں منتقل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جی او آر میں وزیر اعلیٰ ہاوس میں رہائش پذیر ہوگئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی اہلیہ صوفیہ عثمان اور تین بیٹیوں بختاور عثمان ، تقدس فاطمہ ،احمرین عثمان کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاوس سیون کلب میں رات گئے منتقل ہوئے ہیں جہاں پر وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہوں گے اور وہیں قیام کریں گے ۔واضح رہے کہ سردار عثمان بزدار اپنی فیملی کے ہمراہ خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش ڈیرہ غازی خان تھی۔