ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اور تحریک انصاف مذاکرات کی میز پر بیٹھ گئے

PDM, PTI, Re-election, General Election, Negociations, City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

 حکومتی وفد میں وزیر خزانہ خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور کشور زہرا شریک ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی ، بیرسڑ علی ظفر اور فواد چودھری مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

 قبل ازیں حکمران اتحاد کی اہم جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی تحریک انصاف کی مذاکراتی وفد سے ملاقات ہوئی، جس میں میں زاہد خان اور میاں افتخار حسین شامل تھے۔