(ویب ڈیسک)ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 4.46 ارب ڈالر ہو گئے۔
ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،مرکزی بینک کے ذخائر 4.43 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.46 ارب ڈالر ہوگئے،ترجمان کاکہناتھا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.56 ارب ڈالر ہوگئے،ملکی مجموعی ذخائر 6 کروڑ ڈالر اضافے سے 10 ارب 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔