ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک کی زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری

ٹک ٹاک کی زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا جا رہا ہے۔

اب اس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اواتارز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اب تک کسی اور سوشل میڈیا نیٹ ورک میں دستیاب نہیں۔یہ فیچر درحقیقت اے آئی ایپس جیسے مڈ جرنی یا لینسا کی طرح کام کرے گا۔ایک ٹوئٹر صارف نے ٹک ٹاک کے اس نئے فیچر کے بارے میں بتایا جسے اے آئی اواتارز کا نام دیا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین 3 سے 10 تصاویر اپ لوڈ کرکے 5 آرٹ اسٹائلز کو منتخب کر سکیں گے۔اس کے بعد ایپ کی جانب سے 30 مختلف اواتار چند منٹوں میں تیار کیے جائیں گے جن میں سے کسی ایک یا سب کو ڈاؤن لوڈ کرکے پروفائل فوٹو یا اسٹوریز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔اگرچہ آرٹ اسٹائل فی الحال محدود ہیں مگر تصاویر بہت اچھی بنتی ہیں تو یہ فیچر کافی مقبول ثابت ہونے والا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے روزانہ صرف ایک بار اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی، ایسا ممکنہ طور پر سرورز کو اوور لوڈنگ سے بچانے کے لیے کیا جائے گا۔عام طور پر اس طرح کی تصاویر تیار کرنے والی ایپس میں اچھی تصاویر کا حصول فیس کے بغیر ممکن نہیں ہوتا مگر ٹک ٹاک میں یہ سہولت مفت دستیاب ہوگی۔البتہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔