دیہی مراکز میں آنکھوں کے علاج کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تقریب

دیہی مراکز میں آنکھوں کے علاج کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کالج آف آفتھلمالوجی کے پرنسپل پروفیسر محمد معین  کی سربراہی میں سائٹ سیورز انٹرنیشنل کے تعاون سے خانیوال کے 9 دیہی مراکز پر آنکھوں کی دیکھ بھال کی شمولیاتی سہولیات کی فراہمی کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں پروجیکٹ کے گیارہ آپٹومیٹریسٹ کو دیہی مراکز پر آنکھوں کے علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت اور عملی طریقہ کار بتایا گیا۔ اس موقع پر نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر راشد قمر راؤ  نے  آپٹومیٹریسٹ کی رہنمائی کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروجیکٹ آنکھوں کی صحت سے متعلق معیاری سہولیات کے ساتھ ہیلتھ پروفیشنلز کا نقطہ نظر تبدیل کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ پروفیسر راشد قمر راؤ نے اس پروگرام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ ملتان میں انسٹیٹیوٹ آف وژن سائنسز کے قیام کی تفصیلات کا ذکر کیا جو پاکستان میں معیاری آئی ہیلتھ کی رسائی اور نابینا پن کے کنٹرول کیلئے کام کرے گا۔ 
خانیوال شمولیاتی صحت کے پروگرام کی مالی اور تکنیکی معاونت سائٹسورز انٹرنیشنل کرکٹ رہا ہے۔ سائٹسیورز ایک بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم ہے جس کا مقصد نابینا پن کی روک تھام ہے۔اس تنظیم کے تعاون سے شمولیاتی صحت کا یہ پروگرام خاص طور پر تیار کیا گیا ہے ہے تاکہ معاشرے کے ان طبقات کو جن کو عام طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ہے آنکھوں کے معیاری علاج معالجے کی سہولیات تک برابری کی بنیاد پر رسائی حاصل کر سکیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر