نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات
کیپشن: Mohsin Naqvi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحدفر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ چاول، گوشت، آم اور دیگر اشیاء کی برآمدات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے نگران وزیراعلیٰ کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی جہاں اصفہان میں ہینڈی کرافٹس نمائش منعقد کی جارہی ہے۔

 اس موقع پر سید محسن نقوی نے دورہ ایران کی دعوت پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اصفہان میں ہینڈی کرافٹس نمائش میں پنجاب کے وفد کی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی سے متعلق معاملات کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے رمضان میں کھجور و دیگر پھلوں کے ٹرک بھجوانے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

 اس ملاقات میں کمشنر لاہور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ بھی شامل تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر