مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی کالم نگار جین کیرول نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام لگادیا۔
رپورٹس کے مطابق جین کیرول نے الزام لگایا ہےکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 برس پہلے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، خاتون کی عمر اس وقت 52 برس تھی۔
جین کیرول نیویارک میں جیوری کے سامنے پیش ہوئیں اور انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور جب انہوں نے حقیقت لوگوں کو بتائی تو ٹرمپ نے جھوٹ بول کر ان کی زندگی تباہ کر ڈالی۔