ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات، مریم نواز کا ردعمل آگیا

مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے عمران خان اور ثاقب نثار کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا یہ ملاقات صادق و امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ لینے اور دینے والے کے درمیان تھی۔ انہوں نے صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغدار کیا۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ثاقب نثار عمران خان کی خواہش پر ان سے ملنے پہنچے، عمران خان نے ثاقب نثار کو قانونی مشوروں کے لئے بلایا تھا۔

اس حوالے سےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران عدلیہ کی عزت کی بات کی، عدلیہ کی تضحیک قابل قبول نہیں ہے، عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ اعلیٰ عدلیہ کے تمام ججز ایماندار اور دیانتدار ہیں۔ عمران خان نے میری تمام باتوں سے اتفاق کیا ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ میں ریٹائرڈ آدمی ہوں کسی سے بھی مل سکتا ہوں، عمران خان نے پیغام بھجوایا کہ میں ملنا چاہتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید سوشل میڈیا کرتا ہے۔ سوشل میڈیا کو ہم نہیں روک سکتے۔


 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor