(رضوان نقوی) چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق کو ہٹا کر ان لینڈ ریونیو سروس کے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیاگیا.
تفصیلات کےمطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق کو فی الفور ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر عاصم احمدکو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیاگیاہے۔ عاصم احمد اس سے قبل بھی چیئرمین ایف بی آر تعینات رہ چکے ہیں۔
کابینہ کی منظوری کے بعد گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-04-27/news-1651058984-4286.jpg