ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بینظیر بھٹو کے چہیتے بیٹے بلاول بھٹو کی حکومتی سیاست کا پہلا دن

bilawal bhutto zardari foreign minister pakistan
کیپشن: bilawal bhutto zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : 34 سالہ بلاول بھٹو ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت کے کم عمر ترین چیئرمین ہونے کے ساتھ کم عمر ترین وزیر خارجہ بھی ہیں۔

بلاول بھٹو کو دسمبر 2007 میں والدہ کی وفات کے تین دن بعد ہی محض 19 سال کی عمر میں جماعت کی قیادت سنبھالنا پڑی۔ پارٹی چیئرمین بننے کے بعد مختصر عرصے میں بلاول بھٹو زرداری نے 2018 کے انتخابات میں لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 200 سے الیکشن لڑ کر با ضابطہ طور پر پارلیمانی سیاست میں قدم رکھا اور آج سے حکومتی سیاست کا آغاز کیا۔

 پارٹی رہنما اور بھٹو خاندان کے فیملی فرینڈ بشیر ریاض کا کہنا ہے کہ  بلاول بھٹو والدہ کے چہیتے تھے اور اب اپنے نانا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

 ان کے مطابق  ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم  بے نظیر بھٹو نے کبھی بلاول پر سیاست میں آنے پر دباؤ نہیں ڈالا، وہ ہمیشہ سے چاہتی تھیں کہ بلاول جس بھی پیشے کو چنیں اپنی مرضی سے چنیں۔ تاہم بلاول بھٹو کا کہنا ہے میں نے اس زندگی کا انتخاب نہیں کیا، اس زندگی نے میرا انتخاب کیا۔ کرکٹ، تیراکی، نشانہ بازی اور گھڑ سواری کا شوق رکھنے والے اور کراٹے میں بلیک بیلٹ کے حامل بلاول بھٹو زرداری کے لیے وزارت خارجہ گھر جیسا ماحول ہی ہوگی کیونکہ ان کی زندگی کا بڑا عرصہ دبئی اور برطانیہ میں گذرا جہاں وہ اپنی والدہ کےساتھ اکثر عالمی رہنماؤں سے ملتے رہتے تھے۔ لیکن کیاوہ اپنی علیحدہ شناخت بھی وزارت خارجہ پر چھوڑ پائیں  گےکیونکہ دنیا اور پاکستان انہیں ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور بے نظیر بھٹو کے بیٹے کی حیثیت سے  دیکھے گا اور اتنی ہی بڑی توقعات رکھے گا۔ 

1 دسمبر 1988 کو کراچی میں پیدا ہونے والے بلاول کا پورا نام بلاول علی زرداری تھا جسے ان کی والدہ کی وفات کی بعد تبدیل کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کر دیا گیا۔ ان کی پیدائش کے تین ماہ بعد ہی ان کی والدہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں۔
انھوں نے ابتدائی تعلیم کراچی گرامر سکول اور فروبلس انٹرنیشنل سکول اسلام آباد سے حاصل کی۔ دبئی منتقل ہونے کے بعد انھوں نے اپنی تعلیم راشد پبلک سکول دبئی میں جاری رکھی، جہاں وہ سٹوڈنٹ کونسل کے نائب چیئرمین بھی رہے۔ 2007 میں بلاول بھٹو نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سب سے اہم کالج کرائسٹ چرچ میں داخلہ لیا۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے ’بی اے آنرز‘ کی سند جدید تاریخ اور سیاست کے شعبے میں حاصل کی۔ بلاول بھٹوزرداری یہاں بھی طلبہ یونین میں سرگرم رہے۔ 2010میں انھوں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی اور عملی زندگی کے کٹھن سفر کا آغاز کیا۔
۔