پیپلز پارٹی کے اہم رکن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پیپلز پارٹی کے اہم رکن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: Asif Hashmi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف ہاشمی کو غیر قانونی سرمایہ کاری کے نیب ریفرنس سے بری کردیا۔ 

عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے کیس کا فیصلہ سنایا۔آصف ہاشمی کے خلاف اس کیس میں فرد جرم عائد کی جا چکی تھی۔نیب ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ غیر قانونی طور کمپنیوں سے سرمایہ کاری کی۔

ریفرنس میں نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آصف ہاشمی نے اپنے اختیارات سے ناجائز تجاوز کیا۔دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادراور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔

سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم اسی رؤف اختر فاروقی اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر جرح نہ ہو سکی جس کے بعد عدالت نے ملزمان کے وکلا کی دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث سماعت بنا کسی کے کارروائی کے ملتوی کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد نے ریفرنس کی سماعت مزید کارووائی کیلئے 13مئی تک ملتوی کر دی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر