ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطرپر نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیئے گئے

عید الفطرپر نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیئے گئے
کیپشن: New Currency Note
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عید سے پہلے جدید خصوصیات سے آراستہ 5 اور 10درہم کے نئے پولیمر کرنسی نوٹوں کا اجراء ہو گیا۔

سینٹرل بینک آف یو اے ای ( سی بی یو اے ای) کی جانب سے جاری کردہ 5 اور 10درہم کی مالیت کے نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جو روایتی سوتی کاغذ کے بینک نوٹوں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار اور دیرپا ہیں۔ ان نئے نوٹوں کو رواں ہفتے مارکیٹ میں لایا جائے گا.

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-04-27/news-1651053518-1625.jpg

نئے 5 درہم کے نوٹ کو  موجودہ نوٹ سے مختلف ڈیزائن دیا گیا ہے تاکہ پہنچان میں آسانی ہو  جبکہ 10درہم کے نوٹ کا رنگ پرانے نوٹ کی طرح ہی برقرار رکھا گیا ہے ، اس کے فرنٹ پر شیخ زید گرینڈ مسجد کی تصویر ہے ۔