ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامعہ کراچی میں دھماکے کا ایک اور مبینہ کردار سامنے آگیا

جامعہ کراچی میں دھماکے کا ایک اور مبینہ کردار سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے سے متعلق ایک اور مبینہ کردار سامنے آ گیا ۔

کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہونے کے بعد جامعہ کی فضا آج سوگوار ہے, جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل بھی مکمل طور پر بند ہے, کراچی یونیورسٹی کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا.

کراچی دھماکے کی ایک اور نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دھماکے سےقبل خودکش حملہ آورخاتون سےسفیداسکارف والی خاتون ملی،بات چیت کے بعدحملہ آورخاتون  جامعہ کراچی کے اندر ڈپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے کھڑی ہوجاتی ہے جیسے ہی وین آتی ہے تو خود کو دھماکے سے اُڑا لیتی ہے۔ 

سامنے آنے والے شواہد کے مطابق حملہ آور خاتون نے تقریباً 9 منٹ تک وین کا انتظار کیا اور خاتون نے جامعہ میں داخل ہونے کے لیے مسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا۔ پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹ کے ذریعے رکشے کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے  کمیٹی تشکیل دے دی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،  ڈی آئی جی سی آئی اے کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے، یس ایس پی ایسٹ ایس ایس پی ملیر  انویسٹی گیشن ٹیم کا حصہ ہوں گے، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ اینڈ سیل بھی ٹیم میں شامل ٹیم تحقیقات مکمل کر کے حکام بالا کو آگاہ کرے گی۔