ایک سگریٹ نے تباہی مچا دی، ہر طرف دھواں ہی دھواں

ایک سگریٹ نے تباہی مچا دی، ہر طرف دھواں ہی دھواں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سگریٹ پینے والے کی معمولی سی غلطی سے پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں  60 ایکڑ پر تیار کھڑی فصل جل کر راکھ ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حافظ آباد کے گاؤں میں نامعلوم شخص کے  سلگتا ہوا سگریٹ پھینکنے سے 60 ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی جس سے تمام فصل تباہ ہو گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بجوات سیکٹر سیالکوٹ میں کُل 77 ایکڑ پر گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگ گئی تھی، سرکاری رپورٹ کےمطابق سیالکوٹ میں 15 کاشتکاروں کی گندم کی تیار فصل جلی تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے سیالکوٹ میں گندم کی فصل جلنے پر متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم دیا تھا۔