ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف اور حمزہ کو عدالت سے بڑاریلیف مل گیا

شہبازشریف اور حمزہ کو عدالت سے بڑاریلیف مل گیا
کیپشن: Hamza Shahbaz And Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت میں حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروا دی گئی، اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے ملزمان کی حاضری لگانے کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں پیش ہوئے، عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ درخواست ضمانت پر بحث کریں۔

وکیل نے کہا کہ ملزم درخواست دینا چاہتا ہے، رول کا تعین نہیں ہو سکا، اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے استفسار کیا کہ کون سا ملزم ہے؟ وکیل نے کہا کہ شعیب قمر جسکا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شعیب قمر کو سمن کیا گیا؟ وکیل نے کہا کہ نہیں شعیب قمر کو سمن نہیں کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ تو پھر آپ کیوں درخواست دینا چاہتے ہیں؟ ایسے تو عبوری ضمانت نہیں چل سکتا ہے۔وکیل نے کہا کہ استدعا ہے کہ عید کے بعد کا ہفتہ رکھ لیں، عدالت نے کہا کہ یہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ایسے کب تک چلے گی ؟

وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کی مصروفیات ہیں، سماعت عید کے بعد تک ملتوی کی جائے، عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ شہباز شریف خود عدالت پیش ہونگے۔

شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے 14 تاریخ رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل چاہتے ہیں کہ اگلی تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے اگلی تاریخ کو دلائل اور فرد جرم سے مشروط کردیا، اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے کہا کہ  وکیل امجد پرویز سے دستخط کروا لیں، آج آپ بھی دلائل دے سکتے ہیں جتنی آپ کی تیاری ہے۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ندیم اختر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیس کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر کا تبادلہ سندھ ہوگیا ہے، گزشتہ رات ہی مجھے کیس ملا ہے ابھی جائزہ لینا ہے۔