اوگرا ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس،ڈیزل بحران برقرار

اوگرا ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس،ڈیزل بحران برقرار
کیپشن: Diesel Shortage
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اوگرا کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی دھمکی بھی کام نہ آئی، بہاولنگر اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کا بحران کم نہیں ہوسکا۔

مختلف علاقوں میں زرعی مشینیں بند ہونے سے کسان پریشان ہیں جبکہ فصلیں متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

 لودھراں میں کسانوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کیا، کسانوں کا کہنا ہے کہ پانی اورڈیزل نہ ہونے سے کپاس کی بوائی متاثر ہورہی ہے۔واضح رہے کہ اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے۔