(حافظ شہباز)کورونا وائرس کے مہلک وار جاری سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق پی سی بی میچ ریفری میاں پرویز اخترکورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے.
تفصیلات کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹراور کئی نامی گرامی کرکٹرز کے استاد میاں پرویز اختر کورونا وائرس کا شکار ہوکر جہان فانی سے کوچ کرگئے ،،میاں پرویز اخترلاہور ،پنجاب ، ہاوس بلڈنگ اور ریلویز کی ٹیموں کے کپتان رہے ،میاں پرویز اختر پی سی بی پینل میچ ریفری بھی رہے, مرحوم پی سی بی ڈیف اینڈ ڈمب ایڈہاک کمیٹی کے ممبر تھے.
میاں پرویز اختر سابق کپتان اںضمام الحق، احمد شہزاد، توفیق عمر سمیت ان گنت کرکٹرز کے استاد تھے،میاں پرویز اختر سابق آئی سی سی امپائر میاں اسلم کے چھوٹےبھائی تھے،سابق انضمام الحق کا میاں پرویز اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے.