ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹے ملازمین نظر انداز، افسروں کی موجیں لگ گئیں

چھوٹے ملازمین نظر انداز، افسروں کی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب کے ملازمین پھر نظر انداز،حکومت نے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کردیا،محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا,نوٹی فکیشن کا اطلاق گریڈ 17 سے گریڈ 18 کے ایس اینڈ جے اے ڈی جے تمام افسران پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے ایک ہزار ایسے افسران ہیں جن کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کردیا ہے ۔یہ وہ افسر ہیں جن کی تنخواہوں میں پہلے اضافہ نہیں کیا گیا تھا ۔ان میں گریڈ 17 اور 18 کے افسران ہیں ۔نوٹی فکیشن کے مطابق یہ صرف ایس اینڈ جے اے ڈی کے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ۔جبکہ پنجاب کے بیشتر محکموں کے متعدد افسران پر اس نوٹی فکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا،اس سے قبل گریڈ 19 سے 21 کے افسران کی تنخواہوں میں بھی ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کیا جاچکا ہے ۔

مزید پڑھئے: سرکاری ملازمین کے عید سے پہلے ڈبل مزے

ذرائع کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے افسران کی تنخواہوں میں اضافے سے ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے کا اضافی بوجھ خزانے پر پڑے گا ۔نوٹی فکیشن میں اسٹنٹ کمشنر ،سیکشن آفیسر ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ،ڈپٹی سیکرٹریز ،ڈاریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تنخواہوں سمیت دیگر افسران کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کردیا گیاہے،دوسری جانب پنجاب کے چھوٹے ملازمین ابھی اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے سراپا احتجاج ہیں لیکن ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔

واضح رہے کہ  نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے عیدالفطر پر مشروط بونس دینے کا اعلان کر دیا، کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران وملازمین کس بونس نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer