علی رامے:سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق پنجاب حکومت کااہم اقدام ،وفات پاچکےسرکاری ملاز مین کی پنشن کےحقدار وں میں اولادمیں سب سےبڑابیٹایابیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے حقدار ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اہم اقدام لیاگیا ہے جس میں سالہا سال سے تنازعات کی وجہ بننے والے ابہام ختم کر دیا گیا، اس سے قبل وفات پا چکے سرکاری ملازم کی پنشن کا حقدار کون ہوگا اس کا فیصلہ کرنا مشکل ہوتا تھا۔ اب وفات پاچکےسرکاری ملاز مین کی پنشن کےحقدار وں سے متعلق واضح کردیاگیا ہے کہ سرکاری ملازم کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے حقدار ہونگے،ایک سےزائد شادیاں کرنےوالےسرکاری ملازم کی زیادہ عمر والی بیوی پنشن کی حقدار ہوگی۔
وفات پا چکے سرکاری ملازمین کی پنشن کےحصول میں سابقہ ابہام کی وجہ سےانتظامی اور عدالتی کیسز میں اضافہ ہوتاتھا۔محکمہ خزانہ پنجاب اور اے جی آفس نے پنشن کےحقداروں سےمتعلق وضاحت جاری کردی، حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالےموجودہ نوٹیفکیشن سے کیسز کی تعداد میں کمی آئےگی۔