سٹی 42:کوروناکےمریضوں کے علاج میں مؤثر دواانجکشن ریمڈیسی وئیرکااستعمال غیر متعلقہ ڈاکٹرز کی تجویز پر بند ۔دواپرپابندی کا فیصلہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر نبیل اعوان کی ہدایت پرقائم کی گئی ایڈوائزری کونسل نےکیا۔
تفصیلات کے مطابق کوروناکےمریضوں کے علاج میں مؤثر دواانجکشن ریمڈیسی وئیرکااستعمال غیر متعلقہ ڈاکٹرز کی تجویز پر بند کیاگیا،سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ ڈاکٹرنبیل اعوان نےریمڈیسی وئیرانجکشن پر پابندی لگانےکافیصلہ اپنی ایڈوائزری کونسل کی تجویز پر کیا ۔ پنجاب میں کورونامریضوں کےحوالےسےفیصلہ کرتے وقت ایڈوائزری کونسل کی تشکیل میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ماہرڈاکٹروں کو شامل کرناہی بھول گئے، کورونا وبا کےخلاف مؤثرترین دواریمڈیسی وئیر انجیکشن پرپابندی لگا دی گئی
سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کی جانب سےتشکیل دی گئی13رکنی ایڈوائزری کونسل میں ایک آنکھوں کےڈاکٹر،2 بچوں کے معالج،تیسرا ماہر امراض دل اور گائنی کےشعبے ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا۔صحت کےدونوں محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اورڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سپیشلائزڈ ہیلتھ ،2پلمانالوجسٹ اور2 جونیئر فزیشن کو شامل کیا گیا جبکہ سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن اور ماہر نفسیات ڈاکٹرعلی ہاشمی کا کورونا کےعلاج سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
دوسری جانب کورونا کے ماہر تمام نامور ڈاکٹرزنےمریضوں کیلئے ریمڈیسی وئیر کا استعمال زندگی بچانے کیلئےمؤثر قرار دیا ہے،پڑوسی ملک بھارت میں ریمڈیسی وئیر کاسٹاک ختم ہوگیاہے۔پڑوسی ملک نےاسی دوا کو امریکہ سے نہ صرف فوری منگوانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ مقامی سطح پر بھی اس کی تیاری کیلئے کمر کس لی ہے۔