ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، مساجد اور گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس، مساجد اور گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) ہم کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، رمضان کے بابرکت مہینے میں اہل ایمان گھروں اور مساجد میں کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں، روزانہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر رہے ہیں، مساجد اور گھروں کی چھتوں سے اذانیں دی گئیں۔
علما کرام کی اپیل پر کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ اور رحمت خداوندی کے حصول کیلئے شہر کی تمام بڑی مساجد میں اذانیں دی گئیں۔ بابرکت ماہ صیام کی مناسبت سے اہل ایمان نے خصوصی دعائیں کیں۔ مساجد میں اور گھروں کی چھتوں پر اذان استغفار دی گئی۔ روزانہ کی طرح رات کے دس بجتے ہی شہر اللہ اکبر کی صداوں سے گونج اٹھا۔ شہری کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اللہ کی پناہ اور مدد مانگتے رہے۔
مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذان دینے کے بعد سب نے انفرادی طور پر توبہ استغفار اور خصوصی دعائیں کیں۔ شہریوں نے اللہ سے مدد مانگی تاکہ رب العالمین اذان کی برکت سے کورونا وائرس کی شکل میں پھیلنے والی وبا کا جلد خاتمہ کردے۔

دوسری جانب لاہور شہر میں کورونا کے وار جاری،  لاہور میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1261 ہوگئی۔ 44روز میں ابتک کل 84 افراد کوروناکاشکارہوکرجان کی بازی ہارچکےہیں۔

ملک میں کورونا سے مزید 15 اموات، ہلاکتیں 292 اور مجموعی کیسز 13943 تک پہنچ گئے، آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے 625 کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 80 نئے کیس آنے سے تعداد 5526 ہو گئی۔ پنجاب سے آج کورونا کے مزید 80 مریض سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

لاہورمیں کورونا وائرس کے 1261 کنفرم مریض ہیں ، جن میں ابتک1183افراد صحت یاب ہو چکے جب کہ 22 کی حالت تشویشناک ہے۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق 768 زائرین،1923رائیونڈسےمنسلک افراد میں وائرس کی تصدیق، 44روز میں اب تک کل 84افراد کوروناکاشکارہوکرجان کی بازی ہارچکے ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک کل 71726 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer