پاسپیڈا المکی المدنی کمیونٹی لیور ہسپتال نے مستحق مریضوں کیلئے سروسز کا آغاز کردیا

پاسپیڈا المکی المدنی کمیونٹی لیور ہسپتال نے مستحق مریضوں کیلئے سروسز کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی) تاجپورہ آخری سٹاپ پاسپیڈا المکی المدنی کمیونٹی لیور ہسپتال نے مریضوں کیلئے سروسز کا آغاز کردیا، پیٹرن انچیف عابد حمید خان اور چیئرمین ڈاکٹر محمد جمیل نے بورڈ ممبران کے ساتھ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ، عابد حمید خان نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں فری چیک اپ اور ادویات دی جائیں گی۔
تاجپورہ سکیم اور ملحقہ علاقوں کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،پاسپیڈا المکی المدنی کیمونٹی لیور ہسپتال نے مستحق مریضوں کیلئے سروسز کا آغاز کردیاہے ۔پیٹرن انچیف عابد حمید خان کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دوپہر 2 سے رات 8 بجے تک مریضوں کا فری معائنہ اور ادویات دی جائیں گی۔
چیئرمین ڈاکٹر محمد جمیل نے کہا کہ ہسپتال مستحق مریضوں کیلئے بنایا گیاہے ، طب کے مختلف شعبوں کے نوسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوروونا وائرس کے باعث ہسپتال کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کا انعقاد نہیں کیاجاسکا۔
ہسپتال کے پیٹرن انچیف عابد حمید خان اورچیئرمین ڈاکٹر محمد جمیل ہیں، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں وقار بٹ،خواجہ نسیم اقبال،عبدالسلام،ثنااللہ مغل اورنوید احمد شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer