حسن خالد: لوہا مارکیٹ کے تاجروں کی گورنر پنجاب سے ملاقات،تاجر برادری نے لوہا مارکیٹ کھولنے کے حوالے سے گورنر پنجاب سے اپیل کی.
تاجران لوہا مارکیٹ مصری شاہ انعام الحق بٹ جنرل سیکریٹری چوہدری محمد الیاس سینئر وائس چیئرمین محمد اعظم خان انفارمیشن سیکرٹری محمد اکبر خان سمیت دیگر نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔اس موقع پر لوہا مارکیٹ کے تاجروں نے کہا کہ مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے اصولی طور پر کھولنے کی درخواست کی تاکہ سٹیل فرنس اور سٹیل ملز بھی چل سکیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسے ایس او پیز پر غور کیا جارہا ہے جس کے تحت مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔۔۔حکومت ایسا فیصلہ چاہتی ہے جس سے تاجروں کا معاشی قتل بھی نہ ہو اور کرونا وائرس کا پھیلاو بھی روکا جاسکے.