کورونا کے مریضوں کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع

کورونا کے مریضوں کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا میں کرونا کے مریضوں کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔ ایک ہفتے میں ڈھائی لاکھ  جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 83 ہزار، 297افراد نے کرونا کوشکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق   کرونا کے مریضوں کی تعداد 30لاکھ سے تجاوز کرگئی،  جبکہ 8لاکھ 83ہزار، 297افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں.  2لاکھ، 7ہزار، 265افراد زندگی کی بازی ہارچکے،  بیلجیئم میں آج مزید 113افراد جان سے گئے.  روس میں 47، میکسیکو 46 اور برازیل میں 15 ہلاک ہوگئے.  انڈونیشیا 22، رومانیہ 12 یوکرائن میں 11 ہلاکتیں ہوئیں،، فلپائن 10، ہنگری 8،پاناما میں 6افراد ہلاک ہوئے.

بنگلہ دیش اور آسٹریا میں 7، 7 بولیویا میں 4، بھارت میں 3، افراد ہلاک ہوئے ہیں. امریکا میں اب تک سب سے زیادہ 55ہزار 415ہلاکتیں ہوچکی ہیں.  اٹلی میں 26ہزار، 644 اور اسپین میں 23ہزار190افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 12 افراد جاں بحق ، تعداد281ہوگئی ، 605نئےکیسزرپورٹ، تعداد 13ہزار328 تک جاپہنچی.  پنجاب میں سب سے زیادہ 5446 کیسز، سندھ میں 4615کیسز،، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1864ہوگئی،  اب تک3ہزار29 افرادصحت یاب,  کوئٹہ میں کرونا کا شکار 8سالہ بچہ اور 66سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی, بلوچستان میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی.

دوسری جانب دنیا بھرمیں کروناکے مریضوں نے وائرس کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس لئے مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
20اپریل کودنیامیں21ہزار230افرادنے کرونا کوشکست دی، اگلے دن43ہزار898افرادنے کروناکی پیش نہ چلنے دی اوراپنی جان بچالی۔
22اپریل کو27ہزار218اور23اپریل کو27ہزار969افرادنے کروناکیخلاف لڑائی میں کامیابی حاصل کی اوراپنے اپنےگھروں میں پہنچ گئے۔

24اپریل کادن کرونا کیخلاف جنگ کا اہم ترین دن رہا۔ جب 52ہزار958افرادنے کرونا کوچاروں شانے چت کردیا۔یہ ایک دن میں لوگوں کی کرونا سےشفایابی کاریکارڈ تھا۔
چین نے کورونا کو مکمل طور پر ‌شکست دیدی۔ چین کے دو بڑے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں اسکول کھول دیئے گئے، ووہان میں 6 مئی سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔