وزیرصنعت کا اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

وزیرصنعت کا اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کا اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس اور گرانفروشی کی روک تھام کیلئے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی۔

وزیرصنعت میاں اسلم اقبال نے عوام کا خون چوسنے والےمہنگائی مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کاحکم دے دیا  ان کا کہنا تھا کہ  گرانفروش انسانیت کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں, گرانفروشوں کو بہت وارننگ دی جاچکی، اب ایکشن کاوقت ہے،  ماہ مقدس میں عوام کا خون  چوسنے والے مہنگائی مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا ہ ے  کہ گرانفروش انسانیت کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں، معاشرے کے یہ بےرحم عناصر قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں۔

صوبائی وزیرصنعت وتجارت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام  کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے  والی کالی بھیڑوں کی جگہ جیل ہے، متعلقہ ادارےاور انتظامیہ حرکت میں آئے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرے، انہوں نے کہا کہ مھنگائی کنٹرول کرنے کے ذمہ دار ادارے خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیاری اشیاء کی سرکاری نرخوں فروخت یقینی بنانے میں متعلقہ اداروں اورافسران کی غفلت ناقابل برداشت ہے۔

یاد رہے پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 83 بتائی گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  صوبے میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 5446 ہے  جب کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1183 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت ملک بھر میں گزشتہ 35 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے ،تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، بازار ، دکانیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سےسب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہورہا ہے۔
 
 

Shazia Bashir

Content Writer