"لاک ڈاون کے باعث چین سٹورز کو 900 ارب کا نقصان"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: معاشی بحران سنگین ہونے سے بزنس کمیونٹی شدید پریشان, چین سٹورز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیرمین رانا طارق محبوب کی عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس, رانا طارق محبوب نے کہا کہ لاک ڈاون نے کاروبارتباہ کردیئے۔ حکومت سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ میں لائے' شرح سود'ٹرن اوورٹیکس' انکم ٹیکس'ودہولڈنگ ٹیکس کمی کیجائے'ریٹیل سیمٹر کی بحالی کیلئے حکومتی گارنٹی پرریٹیل سیکٹرکو بلاسود سرمایہ فراہم کیا جائے ۔
لاک ڈاون کے باعث معاشی بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ چین سٹورز آف ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیدران چیرمین رانا طارق محبوب نے دیگر عہدیدران مردان زیدی'اسد شفیع'ایس ایم نبیل سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ رانا طارق محبوب نے کہا کہ لاک ڈاون کے باعث چین سٹورز کو 900 ارب کا نقصان ہوچکا ہے, 1500 ارب روپے کا سامان گوداموں میں پڑا'اور 500 ارب کا سامان پروڈکشن یونٹس میں پڑا ہے. لاک ڈاون کھلنے کیصورت میں بھی کیش فلو کا مسلہ سنگین ہوگا ۔
چین سٹورز ایسوسی ایشن کے عہدیدران اسد شفیع 'ایس ایم نبیل نے کہا کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے حکومت فوری طور پر سیلز ٹیکس کی شرح سنگل ڈیجٹ 5%کرنے کیساتھ شرح سود مزید کم کیجائے'ٹرن اوور ٹیکس' انکم ٹیکس'اور ودہولڈنگ ٹیکس پرنظر ثانی کیجائے'''انہوں نے کہاکہ تعمیراتی صنعت کیطرز پر معاشی بحالی کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جائے.
چین سٹورز آف ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے کہا کہ ریٹلر سیکٹر کیلئے فوری طورپر حکومتی گارنٹی کیساتھ بلاسود سرمایہ فراہم کیا جائے تاکہ ریٹلرز دوبارہ سے کاروبار شروع کرسکین'اور ملک بے روزگاری کے طوفان سے بچ سکے.

خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے 9 ميی تک لاک ڈاون مین توسیع کر رکھی ہے، کورونا کی وجہ سے حکومت نے صرف ا‍شیا ضروریہ  کی دکانیں اور رمضان المبارک کے دوران سحری کے وقت دودھ، دہی کی دکانیں اور تندور کھولنے کی اجازت دی ہے۔لاک ڈاون کی باعث مارکیٹوں ، بازاروں اورشاپنگ پلازوں کا تنخواہ دار طبقہ شدید مالی مشکلات سےدوچار ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔