(سٹی42)پاکستان سوبز انڈسٹری میں مقابلے تو ہوتے رہتے ہیں مگر سوشل میڈیا کی بات کی جائے تو ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سےلاک ڈاؤن ہے اور پاکستانی سوبز ستارے سوشل میڈیاپر وقت گزار رہے ہیں، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ ایمن خان نے سب کوپیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد سپر سٹار ماہرہ خان سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات سے زیادہ ہو گئی ہے۔اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ جس کے بعد وہ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نےانسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ جبکہ اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اِس سے قبل عالمی شہرت یافتہ ماہرہ خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ماہرہ خان کے بعد ایمن خان پاکستان کی دوسری اداکارہ بنی تھیں جن کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔
اب اداکارہ ایمن خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد اداکارہ ماہرہ خان کی ہےجو کہ 50 لاکھ 80 ہزار ہے جب کہ تیسرے نمبر پر اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز ہیں جن کی تعداد 50 لاکھ 40 ہزار ہے۔اس ضمن میں نوجوان اداکارہ نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب ایمن خان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ 90 ہزار ہے۔